ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور:مسلسل کٹھن محنت،ایمانداری اور اخلاص سے منزل پانا ممکن :ایم وی ہیگڈے

مرڈیشور:مسلسل کٹھن محنت،ایمانداری اور اخلاص سے منزل پانا ممکن :ایم وی ہیگڈے

Sat, 22 Jul 2017 20:41:34    S.O. News Service

بھٹکل:22/جولائی (ایس اؤنیوز)اگر طلبا نظم و ضبط، کٹھن محنت، ایمانداری اور اخلاص کو اپنائیں گے تو اپنی منزل پانا ممکن ہونے کا آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے خیال ظاہر کیا۔

وہ آر این شٹی پی یو کالج مرڈیشور میں پی یو اول کے طلبا کی خاطر منعقدہ ’’فریشر ڈے ‘‘ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے طلبا سےمخاطب تھے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے فوجی ہنومنت نائک کی عزت افزائی کی گئی ۔ ڈائس پر آر این ایس ودیا نکیتن کے پرنسپال ڈاکٹر سریش شٹی ، پی یو کالج پرنسپال مادھوپی، ثقافتی ناظم ستیش نائک موجود تھے۔ طالبہ برنڈین اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی۔ سیمانائک نے استقبال کیا تو سریتا نے شکریہ اداکیا۔ الوک ہیگڈے نے نظامت کی۔


Share: